the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم T20 ورلڈ کپ 2024 جیتے گی؟

انڈیا
آسٹریلیا
پاکستان
کلکٹر نظام آباد کا دورہ بودھن۔ اسکولس و آنگن واڑی مراکز کا معائنہ
بودھن ؍ نظام آباد۔ 21 جنوری (اعتماد نیوز) کلکٹر ضلع نظام آباد مسٹر پردیومنا نے آج اپنے دورہ بودھن کے موقع پر منڈل کے موضعات ہنگرگا‘ سدا پور‘ کھنڈگاؤں اور کلدورکی میں واقع اسکولس و آنگن واڑی مراکز کا معائنہ کیا۔ اردو پرائمری اسکول ہنگرگا میں کم حاضری کا نوٹ لیتے ہوئے انھوں نے اساتذہ کو ہدایت دی کہ وہ تدریس کے سلسلہ میں سنجیدگی اختیار کریں نیز حاضری کے فیصد میں اضافہ کو یقینی بنانے کے لئے درکار تمام ضروری اقدامات کریں۔ اس موقع پر انھوں نے آنگن واڑی اسکولس میں بچوں کی کم تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ کو ہدایت دی کہ وہ خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے بچوں کو شریک مدرسہ کرنے کی اولیائے طلبہ کو ترغیب دیں۔ بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا سے متعلق بھی انھوں نے متعلقہ عہدیداروں سے دریافت کیا اور بچوں کو تغدیہ بخش سربراہ کی ہدایت دی۔ انھوں نے تعلیم کو فروغ دینے کے لئے شعور بیداری پروگرامس کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے اسکولس میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ کرنے



اساتذہ پر زور دیا اور کہا کہ اس ضمن میں درکار سہولتوں کی فراہمی کیلئے ضلع انتظامیہ اقدامات کرے گا۔ انھوں نے لاپرواہ اساتذہ اور عہدیداروں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور عوام کو درکار بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں تغافل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے مسائل کی یکسوئی کے لئے عوام سے درخواستوں کو قبول کیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے کپاس کے کھیت کا معائنہ کیا اور کپاس کی فروخت سے متعلق متعلقہ عہدیداروں سے استفسار کیا‘ جس پر انھیں بتایا گیا کہ علاقہ میں کپاس کی فروخت کیلئے مرکز موجود نہیں ہے جس کے سبب یہاں سے فروخت کیلئے کپاس پڑوسی ریاست مہاراشٹرا یا پھر بھینسہ منتقل کی جاتی ہے۔ اس عمل میں ٹرانسپورٹ چارجس کے باعث کسانوں کو مشکلات درپیش ہیں۔ مسئلہ کی سماعت کے بعد ضلع کلکٹر نے جلد از جلد علاقہ میں کپاس کی فروخت کے لئے مرکز کے قیام کی ہدایت دی اور کپاس کی قیمت فی کنٹل 3 ہزار روپئے مقرر کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کے ہمراہ سب کلکٹر بودھن مسٹر ہری نارائن‘ ایم آر او راجیشور‘ سرپنچ ہنگرگا اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.